انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کو سیمی فائنل میں یو اے آئی کے ہاتھوں شکست
12-15-2023
(لاہور نیوز) انڈر 19 ایشیاکرکٹ کپ کے سیمی فائنل میں یو اے آئی نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیدی۔
دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہونیوالے انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 193 رنز بنائے۔ 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 182 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔