آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی باولنگ ،عمرگل کاردعمل سامنے آگیا
12-15-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ کے باولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پرتھ میں پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ باولرز کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد باولنگ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم عمر گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ چار فاسٹ باولرزکو کھیلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا، دونوں نوجوان فاسٹ باولرز نے فائٹ بیک کرکے اچھی باولنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ میں باولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں آسٹریلیا کیخلاف باولنگ مشکل ہوتی ہے، فاسٹ باولرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ،عامر جمال اور خرم شہزاد فرسٹ کلاس سیزن میں بولنگ کرتے آرہے ہیں۔ واضح رہےکہ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پرتھ کے واکا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم 487 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کی تمام 10 وکٹیں فاسٹ باولرز نے لیں۔