ہفتہ وار مہنگائی کی شرخ میں 0.06 فیصد کی معمولی کمی

12-15-2023

(لاہور نیوز) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 43 اعشاریہ16 فیصد پر پہنچ گئی۔

 ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کے دام بڑھ گئے جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 06 فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے، گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف بھی مہنگا ہوا۔