اداکارہ ریشم نے شادی کو غیر ضروری قرار دے دیا!لیکن انہوں نے ایسا کیوں کہا ؟جانئے

12-15-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی ضروری نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ ضروری ذہنی صحت اور سکون ہے،شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی۔

تفصیلات کےمطا بق اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے اردگرد اپنی سہیلیوں میں دیکھا ہے جتنی تیزی سے شادیاں ہورہی ہیں وہ اتنی ہی جلدی ٹوٹ بھی رہی ہیں، آج کل کی شادیاں ذہنی سکون چھین رہی ہیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں جب کسی کی شادی کو ٹوٹتا ہوا دیکھتی ہوں تو بہت زیادہ گھبراتی ہوں، میرے لیے شادی سے زیادہ ضروری میری ذہنی صحت اور سکون ہے۔