پی ایس ایل 9، کرکٹ بورڈ نےفرنچائز کے بجٹ میں کتنےکروڑ کااضافہ کیا؟جان کر آپ دنگ رہ جائیں

12-15-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں ڈرافٹ کیلئے کرکٹ بورڈ کی جانب سے فرنچائزز کے بجٹ میں 8 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر فرنچائز پلئیرز ڈرافٹنگ کے دوران 35 کروڑ روپے خرچ کرسکتی تھیں ،تاہم ٹیم مالکان نے تبادلہ خیال کیے بغیر ہی فیصلہ کرلیا۔اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا،فرنچائزز پلیئرز کی ناراضی سے بچنے کیلئے اعتراضات اٹھانے سے گریز کیا۔ دوسری جانب پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے 17 فروری سے 17 مارچ تک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔میچز 4  شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے جبکہ افتتاحی تقریب اور چند میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے،اسی طرح پلے آف مرحلے سمیت فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔