آن لائن لرنرز لائسنس کی سہولت کے بعد پولیس خدمت مراکز میں رش کم ہو گیا

12-15-2023

(لاہور نیوز) آن لائن لرنرز لائسنس کی سہولت کے بعد لاہور کے پولیس خدمت مراکز میں رش کم ہو گیا۔

لاہور کے دیگر پولیس خدمت مراکز کی طرح لبرٹی لائسنسنگ سینٹر میں بھی شہریوں کا 80 فیصد رش کم ہو گیا۔ شہری آن لائن کی سہولت سے مستفید ہونے لگے۔ صرف ریگولر لائسنس بنوانے والوں کا رش برقرار ہے۔ انچارج لبرٹی پولیس خدمت مرکز رانا عمران کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے بعد روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے 6 سے 7 ہزار لرننگ لائسنس بنتے تھے۔ آن لائن سہولت کے بعد 75 سے 80 فیصد رش کم ہو گیا ہے۔ رش کم ہونے کے بعد شہری بھی سہولیات بارے مطمئن ہیں۔ ان کا کہنا ہے رش کم ہونے سے سہولیات میں بہتری آئی ہے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے 1 ماہ کے دوران کم عمر اور بغیر لائسنس کے گاڑی چلانے والے 17 ہزار 180 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔