پی ٹی آئی کی پٹیشن سے معاملات پیچیدگی کی طرف چلے گئے: اشتر اوصاف

12-15-2023

(لاہور نیوز) سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی پٹیشن سے معاملات پیچیدگی کی طرف چلے گئے، یہ ایسا معاملہ نہیں کہ کسی کی خواہش پر الیکشن کو التوا میں ڈالا جائے۔

"دنیا نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے اشتر اوصاف نے کہا کہ اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ پٹیشن واپس لیں گے، امید ہے میچورٹی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی اپنی پٹیشن واپس لے گی۔ اشتر اوصاف نے کہا کہ اگر پٹیشن واپس لے لی جاتی ہے تو نہایت مناسب بات ہو گی، اگر ایسا ہوا تو معاملہ ختم ہو جائے گا۔