محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں برتھ رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا
12-15-2023
(لاہور نیوز) محکمہ بلدیات نے صوبہ بھر میں برتھ رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا۔ سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی ہدایات پر برتھ رجسٹریشن مہم آج سے شروع ہو گئی۔
سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا کہنا ہے بچوں کے اندراج کے حوالے سے یہ مہم 25 دسمبر تک جاری رہے گی۔ 10 روزہ مہم میں بچیوں کے اندراج کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، خصوصی آگاہی مہم میں جنوبی پنجاب میں برتھ رجسٹریشن کی شرح کو بڑھانا اہم ٹاسک ہو گا، 10 روزہ مہم کے حوالے سے ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا مہم یونین کونسل کی سطح پر بھرپور انداز میں چلائی جائے، بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے لئے آج ہی متعلقہ یونین کونسل کا وزٹ کریں، والدین بچوں کا بروقت سرٹیفکیٹ بنوا کر ان کو قومی پہچان فراہم کریں۔