احمد شہزاد پی ایس ایل میں پک نہ ہونے پر دلبرداشتہ ، ریٹائرمنٹ کا اعلان

12-15-2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹر احمد شہزاد پی ایس ایل میں پک نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہوگئے، پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

 قومی کرکٹراحمد شہزاد نے پاکستان سپرلیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے سوشل میڈیا (ٹویٹر)پر اپنے پیغام سے آگاہ کیا ۔ احمد شہزاد نے کہا کہ ایک اور ڈرافٹ گزر گیا مگر انہیں کسی فرنچائز نے حصہ نہیں بنایا ، مجھے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا ؟جلد سب کچھ سامنے لے آؤں گا۔ احمد شہزاد نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا رہوں گا مگر پی ایس ایل نہیں کھیلوں گا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گا، اگر موقع ملا تو پاکستان کے لیے کھیلوں گا۔