انڈر 19 ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان اور یو اے ای مدمقابل

12-15-2023

(لاہور نیوز) اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔