توشہ خانہ میں نااہلی، انٹراپارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

12-15-2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔ بنچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔ لارجر بنچ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن دوبارہ کرانے کے حکم کے خلاف بھی درخواست پر سماعت کرے گا۔