دورہ نیوزی لینڈ: قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس، اہم امور پر مشاورت کی گئی
12-14-2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں مشاورت کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہورمیں منعقد ہوا۔
چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے حوالے سے قومی سلیکشن کے معاملات پر غور کیا۔ اجلاس میں کنسلٹنٹ ممبر راؤ افتخار انجم بھی موجود تھے جبکہ کامران اکمل کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کا کیمپ 25 دسمبر کو لگے گا جبکہ حتمی سکواڈ کا اعلان 2 جنوری کو کئے جانے کا امکان ، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 جنوری 2024 سے شروع ہوگی۔