معین خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کونسے3 کھلاڑیوں پر اعتماد نہیں؟جانئے
12-14-2023
(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان نے احمد شہزاد، شرجیل خان اور عمر اکمل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔
تفصیلات کےمطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ یہ سب بڑے نام ضرور ہیں اور ان کی پرفارمنس بھی ہوگی لیکن اس بار یہ ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔ معین خان سے سوال کیا گیا کہ احمد شہزاد، عمر اکمل اور شرجیل خان نے ڈومیسٹک میں پرفارمنس بھی دی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ کسی ٹیم نے ان تینوں کو منتخب نہیں کیا؟ معین خان نے واضح کیا کہ عمر اکمل، احمد شہزاد اور شرجیل خان کی قابلیت سے انکار نہیں تاہم اس بار ٹیم کوئٹہ کے پلان میں یہ تینوں کھلاڑی شامل نہیں۔ ہم نے اس بار جس اسکواڈ کا انتخا ب کیا ہے اس سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ یقین ہے کہ کوئٹہ کی ٹیم فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوگی۔