السی کے بیچ کونسی بیماری کے خطرات میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں؟جانئے

12-14-2023

(ویب ڈیسک) السی کے بیج چھاتی کے سرطان کے خطرات میں کمی کا سبب بن سکتے ہیں۔

محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق میں چوہیوں کو السی کے بیجوں کے تیل کا محلول دیا گیا، اس تیل میں لِگنینس نامی مرکب پایا جاتا ہے جو اجناس، تخم، گری دار میوہ جات جیسی فائبر سے بھرپور غذاؤں اور کافی جیسے مشروبات میں پایا جاتا ہے۔   تحقیق میں دیکھا گیا کہ یہ مرکب پیٹ کے مائیکروبائیوم اور میمری گلینڈ مائیکرو آر این اےجن کا تعلق چھاتی کے سرطان کی نمو سے ہوتا ہےکے درمیان تعلق کی ابتداء کرتا ہے۔مطالعے میں دیکھا گیا کہ جن چوہیوں کو السی کے بیجوں کا تیل دیا گیا تھا ان میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے امکانات کم تھے۔ ماہرین کے مطابق تحقیق کے نتائج چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کے لیے غذا کے متعلق نئی تجاویز تک لے جا سکتے ہیں،ماہرین نے مزید کہا کہ اگر ان نتائج کی تصدیق ہوجاتی ہے تو غذا کے ذریعے چھاتی کے سرطان سے بچنے کے لیے مائیکروبائیوٹا نیا ہدف بن جائے گا۔