عوام کیلئے ریلیف، یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی
12-14-2023
(لاہور نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈزکے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی 17 روپے فی کلو تک سستا کر دیا گیا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں37 روپے سے 48 روپے فی لٹر تک کمی کی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 499 روپے کے بجائے 482 روپے فی کلو دستیاب ہو گا، برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت 470 روپے سے کم ہو کر 422 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔