ورلڈ کپ میچ میں محمد شامی نے سجدہ کیوں نہیں کیاتھا؟بھارتی کھلاڑی کا بیان جاری

12-14-2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران سری لنکا کیخلاف میچ میں پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرنے سے رکنے پر بھارتی فاسٹ باولر محمد شامی کا بیان سامنے آگیا۔

رپورٹ کےمطابق بھارت میں کھیلے گئے ورلڈکپ میں ٹیم کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باولر محمد شامی نے سجدہ کرنے کے حوالے سے دعوؤں تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں عبادت کرنا چاہتا تو کون مجھے روک سکتا۔ ایک  انٹرویو میں محمد شامی نے کہا کہ  میں یہ فخر سے کہوں گا میں بھارتی مسلمان ہوں اور اس کیا مسئلہ ہے؟سجدہ نہ کرنے سے متعلق سوال پر شامی نے کہا کہ اگر مجھے عبادت کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت لینا پڑے تو میں اس ملک میں رہوں گا ہی کیوں؟کیا میں نے اس سے پہلے کبھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کیا؟ متعدد بار 5 وکٹیں لی ہیں لیکن کب سجدہ کیا؟ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد شامی سجدہ میں جھک گئے تھے لیکن رُک گئے جس پر بحث چھڑگئی تھی کہ انہیں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔