معروف یوٹیوبر'ڈکی بھائی' کی خاتون مداح جنون انتہاکو پہنچ گئی،اپنا سر منڈوا ڈالا

12-14-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی یوٹیوبر سعد رحمان عرف ڈکی بھائی کے نئے لُک سے دلبرداشتہ ہوکر اُن کی ایک جنونی مداح نے بھی اپنا سر منڈوا لیا۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر ' ڈکی بھائی ' کے نام سے شہرت پانے والی سعد رحمان کا شمار پاکستان کے کامیاب اور مقبول ترین یوٹیوبرز میں ہوتا ہے ،ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈکی بھائی کی مقبولیت میں اضافہ بھی ہورہا ہے، ایسے میں ڈکی بھائی نے اپنے لاکھوں مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ اگر یوٹیوب پر اُن کے 6 ملین سبکرائبرز ہوگئے تو وہ اپنا سر اور داڑھی منڈوا لیں گے۔ ڈکی بھائی کے یوٹیوب چینل پر جیسے ہی 6 ملین سبکرائبرز مکمل ہوئے تو اُنہوں نے اپنے مداحوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے اپنا سر اور داڑھی منڈوا لی جس کے بعد سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا طوفان آگیا تھا۔ دوسری جانب ڈکی بھائی کی نئی لُک سے دلبرداشتہ ہوکر سکینہ نامی مداح نے اپنے لمبے اور گھنے بال کاٹ ڈالے اور اپنا سر منڈوا لیا، سکینہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں اُنہیں روتے ہوئے اپنا سر منڈواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔