سونو نگم کو کونسے پاکستانی گلوکار سے معافی مانگنی پڑگئی! ایسا کیوں ہوا ؟جانئے

12-14-2023

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کو پاکستانی گلوکارندیم عمر کا گانا چوری کرنے پر معافی مانگنی پڑ گئی۔

تفصیلات کےمطابق رواں ماہ2 دسمبر کو سونو نگم کا نیا گانا “سُن ذرا” ریلیز ہوا تھا جسے یوٹیوب پر کروڑوں لوگ سُن چکے ہیں، اس گانے کے ریلیز ہونے کے بعد پاکستانی گلوکار عمر ندیم نے الزام عائد کیا تھا کہ سونو نگم نے اُن کا گانا چُرایا ہے۔ عمر ندیم نے 4 دسمبر کو اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پرٹی سیریز کی جانب سے ریلیز کیے گئے سونو نگم کے نئے گانے”سن ذرا” اور اپنے 2009 میں ریلیز ہونے والے گانے “اے خدا” کے ویڈیو کلپس پوسٹ کیے تھے۔ گلوکار نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ “وہ اب زندگی کے ایک ایسے موڑ پر پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہیں اس طرح کی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا”۔اُنہوں نے کہا کہ “وہ بھی سونو نگم کے مداح ہیں لیکن اگر آپ کسی گانے کو کاپی کرنے جا رہے ہیں تو کم سے کم اصل گانے کے گلوکار کو اس کا کریڈٹ تو دیں”۔ عمر ندیم کے الزام کے بعد پاکستانی اداکارہ ارمینہ خان سمیت سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی گلوکار سونو نگم پر کڑی تنقید کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے عمر ندیم سے معافی مانگی۔ سونو نگم نے عمر ندیم کو انسٹاگرام پر ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ “آپ نے مجھ سے اچھا گانا گایا تھا، معذرت، میں نے آپ کا گانا نہیں سنا تھا، اب سنا ہے، کیا بہترین گانا ہے اور آپ نے یقیناً مجھ سے اچھا گایا ہے”۔ بھارتی گلوکارنے عمر ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےکہا تھا کہ “انشااللہ! اس سے آپ کو مزید عزت ملے گی، میری طرف سے آپ کے لیے ڈھیر ساری دعائیں”۔گلوکار نے مزید کہا کہ “میں نے پہلے آپ کا گانا نہیں سُنا تھا، اگر میں پہلے ہی آپ کا گانا سُن لیتا تو ٹی سیریز کے بینر تلے کبھی بھی یہ گانا ریکارڈ نہیں کرواتا”۔   اُنہوں نے کہا کہ “میں نے دبئی میں اپنے پڑوسی کمال راشد خان (کے آر کے) کے کہنے پر یہ گانا ریکارڈ کروایا تھا”۔سونو نگم کی معافی پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ندیم نے کہا کہ “آپ کی طرف سے یہ ردعمل آنا میری لیے بہت بڑی بات ہے،اس وقت پوری دُنیا میں آپ سے زیادہ سُریلا اور ورسٹائل گلوکار شاید کوئی اور نہیں ہوگا”۔