کیا آپ جانتے ہیں وٹامن بی 12 کی کمی کی علامات کیا ہیں؟جانئے

12-14-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تحقیق میں وٹامن بی12 کی کمی کی علامات بیان کردی گئیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن بی 12 جسے ’cobalamin‘ بھی کہا جاتا ہے، جانوروں کی مصنوعات سے حاصل ہوتا ہے جیسے گوشت، مچھلی یا ڈیری پروڈکٹس، یہ وٹامن نئےڈی این اے اور سرخ خلیات بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔ انسانی جسم متعدد افعال کو انجام دینے اور اعصابی نظام کی صحت کے لیے وٹامن بی 12 اور فولیٹ پر انحصار کرتا ہے۔اس وٹامن کی مقدار اگر ناکافی ہوجائے تو کچھ جسمانی افعال شدید متاثر ہوسکتے ہیں،ماہرین کا کہنا تحقیق میں کہنا ہے کہ اگر جسم میں شدید تھکاوٹ ،پٹھوں کی کمزوری،منہ میں چھالے پڑجائیں یا بینائی کے مسائل کا سامنے کرنا پڑے تو آپ کے جسم  میں وٹامن بی 12 کی کمی ہے۔