جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند نظر آگیا، نوٹیفکیشن جاری

12-14-2023

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں جمادی الثانی 1445 کاہجری کا چاند نظر آگیا ، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس چیئرمین عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس دیگر شہروں کوئٹہ، لاہور، کراچی اور پشاور میں ہوئے۔   — Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) December 14, 2023 چاند کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد رویت ہلال کمیٹی نے جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا متفقہ فیصلہ کیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ یکم جمادی الثانی 15 دسمبر بروز جمعے کو ہوگی۔ اس حوالے سے وزارت مذہبی امور نے بھی چاند نظر آنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔