محسن نقوی کا پنجاب میں کم ازکم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
12-14-2023
(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا، محسن نقوی نے پنجاب میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئےکم از کم اجرت کی ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر سے اجرت کی ادائیگیوں پر مفصل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری اوردیگر ادارے کم ازکم اجرت ادا کرنے کی ذمہ داری پوری کریں، کم از کم اجرت پر عملدرآمد نہ ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔