وزیر تجارت کی چینی آٹو موبائل کمپنیز کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز کی پیشکش

12-14-2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے چینی آٹو موبائل کمپنیز کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیشکش کردی۔

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے دورہ چین کے دوران چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کیں، وزیر تجارت کے اعزاز میں چینی شہر چانگسو کے ڈپٹی میئر نے ظہرانہ دیا۔ گوہر اعجاز نے وفد کے ہمراہ بوزیڈنگ گروپ اور چینی آٹو موبائل کمپنی کیاپ گروپ کا دورہ کیا، وزیر تجارت کو چین کے الیکٹرک کارز مینوفیکچرنگ پلانٹس کا دورہ کرایا گیا، وزیر تجارت نے چینی آٹو موبائل کمپنیوں کو پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے کی پیش کش کردی۔ نگران وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ چین کا آٹو موبائل سیکٹر پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے،  پاکستان الیکٹرک وہیکلز میں سرمایہ کاری کو بڑھا رہا ہے، چین کی الیکٹرک وہیکل کمپنیز پاکستان میں جوائنٹ وینچرز شروع کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک وہیکلز مینوفیکچرنگ کی خصوصی اقتصادی زونز میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔