پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف ڈسپیرٹی الاؤنس سے محروم

12-13-2023

(لاہور نیوز) چھ ماہ گزر گئے مگر پنجاب یونیورسٹی کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ڈسپیرٹی الاؤنس نہ ملا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد مگسی کا کہنا ہے کہ 15 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس تمام سرکاری ملازمین کو مل رہا۔ جامعہ کی جانب سے دو خط لکھے جا چکے مگر ایچ ای ڈی مسلسل خاموش ہے۔ ہائر ایجوکیشن کے بعد محکمہ خزانہ اور کابینہ سے منظوری ملے گی۔   گریڈ 1 سے 19 کے ملازمین کو الاؤنس ملنا ہے۔