پیف سکولوں کی درجہ بندی کی بنیاد پر ماہانہ پیمنٹس میں اضافے کا فیصلہ

12-13-2023

(لاہور نیوز) پیف سکولوں کی درجہ بندی کی بنیاد پر ماہانہ پیمنٹس میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 کم بجٹ اور مالی مشکلات کے باوجود پیف انتظامیہ کا انقلابی اقدام سامنے آ گیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو خصوصی الاؤنس ملے گا۔ ایم ڈی پیف شاہد فرید کے احکامات پر تفصیلی سرکلر جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اے سٹار (A*) کیٹیگری سکولوں کی پیمنٹس میں جماعت نرسری تا دوئم 30 فیصد، جماعت سوئم تا بارہویں 40 فیصد تک اضافہ، اے (A) کیٹیگری سکولوں کی پیمنٹس میں جماعت نرسری تا دوئم 20 فیصد ، جماعت سوئم تا بارہویں 25 فیصد تک اضافہ ہو گا۔