9 مئی واقعات: پولیس کو اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ سے تفتیش کی اجازت

12-13-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پولیس کو اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

عدالت نے دونوں ملزموں سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی، انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ تھانہ گلبرگ پولیس نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں پولیس نے موقف اپنایا تھا کہ ملزمان سے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے متعلق تفتیش درکار ہے۔