پی ایس ایل کا پودا 2016 میں لگایا جو اب درخت بن چکا ہے: ذکا اشرف

12-13-2023

(لاہورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا کہ 2016 میں جو پی ایس ایل کا پودا لگایا تھا آج تناور درخت بن چکا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ تمام فرنچائز پاکستان سپر لیگ کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ہم سب مل کر پاکستان کرکٹ اور اس لیگ کےلیے کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک بڑا برانڈ بن گیا ہے جس کو کامیاب بنانے میں سب نے محنت کی، پی ایس ایل 9 کے میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔