شہر میں 62 شاہراہوں کی تزئین و آرائش کیلئے فنڈز کی سمری منظور

12-13-2023

(لاہور نیوز) شہر میں 62 شاہراہوں کی تزئین و آرائش اور قبرستانوں کی چار دیواری کیلئے 85 کروڑ روپے کے فنڈز کی سمری منظور کر لی گئی۔

جلو روڈ کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ سکائی لینڈ روڈ اور مین تھری رنگ روڈ پر 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ چمن روڈ شاہدرہ اور ٹمبر مارکیٹ کیلئے دو ، دو کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ رائیونڈ روڈ ،علی پور روڈ ، ٹھوکر نیاز بیگ روڈ کے لئے پانچ کروڑ روپے مختص، شالیمار گارڈن، بیگم پورہ، گھوڑے شاہ ، چائنہ سکیم سمیت دیگر روڈز کی تزئین و آرائش کی بھی منظوری دی گئی۔ واہگہ زون کے دیہی علاقوں کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے گٹروں کے ڈھکن فراہم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر لاہور نے ٹینڈرز کے اشتہارات کی اجازت دے دی۔ چیف کارپوریشن آفیسر اقبال فرید کا کہنا ہے کہ سات روز میں کام شروع کر دیا جائے گا۔