ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، جوہر ٹاؤن میں 26 کیفے سربمہر

12-13-2023

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں اور تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ جوہر ٹاؤن میں 26 کیفے سربمہر کر دیئے گئے۔

ایل ڈی اے ٹیموں نے جوہر ٹاؤن خیابان فردوسی پر رات گئے آپریشن کیا۔ غیر قانونی کمرشلائزیشن پر دو درجن سے زائد کمرشل املاک کو سربمہر کر دیا گیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے رات گئے 26 املاک کو سربمہر کیا۔ املاک میں معروف فوڈ پوائنٹس، کیفے، بیکری اور چائے خانے شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ فور نے کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شاد باغ، گجرپورہ سکیم اور کینال روڈ کے اطراف بھی آپریشن کر کے 8 غیر قانونی تعمیرات  مسمار کر دیں۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ وَن عائشہ مطاہر نے کی۔ شاد باغ میں دو غیرقانونی کمرشل تعمیرات اور دو سب ڈیوائڈڈ  املاک مسمار کی گئیں۔ گجر پورہ سکیم میں غیرقانونی زیر تعمیر ہسپتال اور دو املاک کے سٹرکچر بھی گرا دیئے گئے۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔