مین ہول کورز میں کوتاہی برتنے پر لاہور نیوز حقائق سامنے لے آیا

12-13-2023

(لاہور نیوز) شہر میں کھلے مین ہولز کو ڈھکنے کے معاملے پر لاہور نیوز حقائق سامنے لے آیا۔

نگران وزیر اعلٰی پنجاب نے مین ہولز کور میں کوتاہی برتنے پر نوٹس لیا اور احکام جاری کئے کہ تمام مین ہولز کو کور کیا جائے تاکہ کوئی قیمتی جان ضائع نہ ہو تاہم واسا کے شعبہ او اینڈ ایم کی جانب سے مین ہول کورز کی چیکنگ میں کوتاہی برتی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے احکام کے باوجود واسا کے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کی کوتاہی برقرار ہے۔ کھلے مین ہولز کو بند کرنے سے متعلق واسا افسر این او سی دینے سے کترانے لگے۔ چوبیس گھنٹے کی مین ہول سے متعلق رپورٹ ایس ڈی اوز کی جانب سے جمع کروانا ضروری ہے۔ واسا کے نشتر ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن ڈائریکٹوریٹ نے مین ہول سے متعلق رپورٹس جمع نہ کروائیں۔ واسا کی بیشتر سب ڈویژنز نے مین ہول کورز کی تکمیل کے این او سی بھی جمع نہیں کروائے۔ جوبلی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں مین ہولز کھلے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ جوہر ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ایونیو ون سب ڈویژن کے این او سی روزانہ کی بنیاد پر جمع نہیں ہوئے۔ وزیر اعلٰی پنجاب کے احکام کے بعد ایم ڈی واسا غفران احمد نے سخت نوٹس لے لیا۔ تمام ڈائریکٹوریٹس کی جمع کروائی گئی رپورٹس کے این او سی چیک کرنے کا حکم دے دیا گیا۔