ڈلیوری بوائے کا قتل، گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب

12-13-2023

(لاہور نیوز) ڈلیوری بوائے کے قتل کے مقدمے میں لاہور کی سیشن عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ فاران کی درخواست ضمانت پر وکلا سے دلائل طلب کر لئے۔

ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود نے ملزمہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔ ملزمہ کے وکیل نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے، مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔