9 مئی واقعات: پولیس کا اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیلئے نادرا کو خط
12-13-2023
(لاہور نیوز) 9مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے لاہور پولیس نے نادرا کو خط لکھ دیا۔
ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے نو مئی کے واقعات میں ملوث 18اشتہاریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کردی ۔ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کے کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی ہے ان میں مراد سعید ،اعظم خان سواتی ،حماد اظہر ،میاں اسلم اقبال ، حافظ فرحت عباس ، کرامت علی کھوکھر اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما امتیاز احمد شیخ، واثق قیوم عباسی، علی اصغر منڈا، مسرت جمشید چیمہ ،جمشید چیمہ،احمد خان نیازی، زبیر خان نیازی ،اسدزمان چیمہ، سعید احمد سندھو ملک ندیم عباس بارا اور غلام محی الدین دیوان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔