میں لڑکرجوتے پہننے کی اجازت لوں گا، عثمان خواجہ ڈٹ گئے

12-13-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ فلسطینیوں کی آواز بن گئے،کرکٹر نے معصوم فلسطینیوں کےحق میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا میں لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا۔

عثمان خواجہ نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پرشیئرکیےگئے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئی سی سی نے مجھےکہا ہے آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے ،آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے،مجھے نہیں لگتا یہ سیاسی ہے یہ ایک انسانی اپیل ہے،آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا ۔ میں زیادہ بات نہیں کروں گا جو لوگ میرے عمل سے ناراض ہوئے ان سے سوال ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟کیا تمام جانیں برابر نہیں ہیں؟ مجھے فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ کرکڑ نےمزید کہا کہ میرے لیے ایک مسلمان، ایک یہودی اور ایک ہندو سب کی جانیں برابر ہیں ،میں کسی کی طرف نہیں ہوں میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں ، میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے، جب میں ہزاروں معصوم بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے نظر آتے ہیں، اگر میرے بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا، کوئی  اپنی مرضی سے ایسی جگہ پیدا نہیں ہوتا،پوری دنیا نے ان لوگوں سے منہ موڑ لیا ہ آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جوتوں پرفلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔