کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا کاعلی الصبح مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ
12-13-2023
(لاہور نیوز) کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شاہدرہ چوک، راوی برج توسیعی منصوبہ اور کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ کا دورہ کیا۔
کمشنر لاہور نے تمام منصوبوں پر گزشتہ 24 گھنٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ شاہدرہ چوک کے اطراف کام تیزی سے دن رات جاری ہے۔ لاہور سے گوجرانوالہ اور شیخوپورہ دونوں اطراف کی سڑکوں پر کام 24گھنٹے کیا جا رہا ہے۔ شاہدرہ گول چکر کا کام تکمیل کے قریب ہے، ہارٹی کلچر ورک جلد شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق کام کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ کمشنر و ڈی جی نے راوی برج توسیعی منصوبے پر رات کی شفٹ میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ منصوبے کے 96 میں سے 18 گرڈرز پر کام جاری ہے، پائل ورک کا کام دن رات کیا جا رہا ہے۔ راوی برج پر بند باندھنے کا کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، بیک وقت تمام پہلوؤں پر کام کیا جا رہا ہے۔ بعدازاں کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا بھی دورہ کیا اور دونوں پیکجز کے یومیہ ٹارگٹ کے مطابق اہداف کا جائزہ لیا۔ پیکج ون کے تمام گرڈرزتیار کر لیے گئے، پیکج ٹو کے 51 میں 41 گرڈرز تیار ہیں جبکہ بقیہ پر کام جاری ہے۔پیکج ون کے 3200 پینلز انسٹال ہو چکے ہیں جبکہ پیکج ٹو کے 620 پینلز انسٹال اور 2187 پینلز تیار ہیں۔ پیکج ون کے چار سب ویز اور پیکج ٹو کے پانچ سب ویز کی بیس سلیب اور والز پر کام جاری ہے۔ تمام منصوبوں کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز اورکنٹریکٹرز نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایل ڈی اے اور نیسپاک کے افسران بھی موجود تھے۔