آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ: قومی سکواڈ کا اعلان، عامر جمال ،خرم شہزاد کا ڈیبیو

12-13-2023

(لاہور نیوز) آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے قومی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں  عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔   — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023 ٹیم کے  دیگر کھلاڑیوں میں  شان مسعود (کپتان)، امام الحق،  عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور  شاہین آفریدی  شامل ہیں۔