سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد مدمت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ
12-13-2023
(لاہور نیوز) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔
صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمد نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے سرکاری فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے ارشاد احمد کی خدمات کوسراہا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ارشاد احمد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی حیثیت سے محنت، دیانتداری اور پروفیشنل انداز میں فرائض سرانجام دئیے،ارشاد احمدنے سرکاری ذمہ داریاں فرض سمجھ کر ادا کیں۔ محسن نقوی نے ارشاد احمد کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔