وزیراعلیٰ محسن نقوی کا مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کا نوٹس

12-13-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس دوران شہر کے بعض علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب تھے۔ جس کا وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیا۔ وزیراعلیٰ نے ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کھلے مین ہولز فوری طور پر کور کرنے کا حکم دیا ہے۔