پنجاب سیف سٹیز نے چوری شدہ موٹرسائیکلیں مالکان تک پہنچا دیں

12-13-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے چوری شدہ 15 موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کروادیں۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ سیف سٹی کو ایمرجنسی 15 پر چوری، گمشدہ اور لاوارث موٹر سائیکلوں کی کالز موصول ہوئیں، موٹر سائیکلز کی تفصیلات کو سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر ڈیٹا میں چیک کیا گیا۔ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ بائیکس کی تفصیلات کا موازنہ کرنے کے بعد 2 روز میں 15 موٹرسائیکلیں  اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔ سیف  سٹیز ترجمان نے مزید کہا کہ موٹر بائیکس تلاش کرنے والی  خاتون پولیس کمیونی کیشن آفیسر کی بہترین کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی،شہری کسی بھی شخص یا املاک کی گمشدگی یا لاوارث چیز ملنے پر فوری 15 پر اطلا ع دیں۔