بانی پی ٹی آئی کیخلاف اڈیالہ جیل میں آج 3 کیسز سماعت کیلئے مقرر

12-13-2023

(ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف اڈیالہ جیل میں آج 3 کیسز سماعت کیلئے مقرر کیے گئے ہیں۔

سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے، سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت ہو گی، کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کریں گے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بھی آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت نثار احمد درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کرے گا۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے جیل ٹرائل کی منظوری دی تھی، توہین الیکشن کمیشن کیس میں ٹرائل سے متعلق محفوظ فیصلہ 6 دسمبر کو سنایا گیا تھا۔