سموگ میں کمی، لاہور کا فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں چھٹا نمبر

12-13-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سموگ کے سائے چھٹنے لگے، فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا۔

آج شہر میں سموگ کی اوسط شرح 194ریکارڈ کی گئی، مال روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 392،ڈی ایچ اے کا اے کیو آئی 395 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 7جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے جبکہ بارش کا کوئی امکان نہیں۔ ادھر سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا۔