لاہورکے چارمختلف مقامات پراضافی عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز قائم

12-13-2023

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس لاہور نے شہر کے چار مختلف مقامات پراضافی عارضی ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرزقائم کردیئے ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق آج سےقذافی اور فورٹریس سٹیڈیم میں ٹیسٹنگ کیمپ لگائےجائیں گے اورڈیفنس فیز6 ہیڈ آفس اور جیلانی پارک کی پارکنگ میں بھی ٹیسٹنگ کیمپس لگائےجائیں گے۔  انہوں نے بتایا کہ شہری صبح9 سےشام5 بجےتک لائسنس ٹیسٹ کےلئے تشریف لاسکتے ہیں جبکہ شہری گھربیٹھےآن لائن لرنرپرمٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ عمارہ اطہر کا کہنا تھا اس سے پہلےشہر بھرمیں33 پولیس خدمت مراکز کام کررہے ہیں، شہربھرمیں  8سنٹرز24/7 پولیس سروسزفراہم کر رہے ہیں۔