پنجاب میں 200 افراد ایک منٹ میں آن لائن لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں، آئی جی پنجاب

12-12-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لائسنسنگ پورٹل سسٹم کے ذریعے گھر بیٹھے لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے آن لائن لرنر لائسنس سسٹم بارے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا لوگوں کے ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کی معاونت سے عوام کے لئے گھر پر لرنر لائسنس کے حصول کا آغاز کیا ہے، پنجاب میں 200 افراد ہر ایک منٹ میں آن لائن لرنر لائسنس بنوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں،آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سینٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔