دوسرا ون ڈے: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل کرائسٹ چرچ کے لئے روانہ ہو گی

12-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل دوپہر کرائسٹ چرچ کے لئے روانہ ہو گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ اس وقت نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کو ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔