نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے: مریم اورنگزیب

12-12-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس نے اللہ تعالیٰ پر معاملہ چھوڑا تھا، اللہ تعالیٰ نے آج اسے سرخرو کر دیا۔ الحمدللہ، قائد محمد نواز شریف آج تمام مقدمات میں بری ہو گئے ہیں، آج عوام کے سامنے اِن جعلی، جھوٹے مقدموں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے جس میں انصاف ملتے ملتے 7 سال گزر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا، انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار پھر عوام کے ووٹ سے وزیراعظم بنیں گے، ملک و قوم کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع ہو گا جہاں رُکا تھا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوانوں کا روزگار، مہنگائی میں کمی، ترقی کی شرح 6.1 ، انشاء اللہ سب ٹھیک کرے گا وزیراعظم محمد نواز شریف۔ سابق وفاقی وزیر  نے کہا کہ اللہ کے فضل سے، اللہ کے کرم سے اچھا وقت آئے گا، پاکستان کو مبارک ہو۔