رہنما تحریک انصاف فیصل خان نیازی گرفتار

12-12-2023

(ویب ڈیسک) سابق رکن پنجاب اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف فیصل خان نیازی فیصل آباد سے گرفتار ہو گئے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی کو شارجہ سے فیصل آباد پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی کے مطابق فیصل خان نیازی کا نام امیگریشن کے دوران پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل تھا۔ واضح رہے کہ فیصل خان نیازی خانیوال پی پی 209 سے ایم پی اے رہ چکے ہیں جبکہ اب پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کیلئے امیدوار ہیں۔