انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے: مشعال ملک

12-12-2023

(ویب ڈیسک) معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔

معاون خصوصی مشعال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے غزہ میں دیکھا کہ کس طرح انسانیت کی تذلیل کی گئی، گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں حالات کشیدہ ہیں، انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے، غزہ دنیا کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، غزہ میں نہتے بچوں اور خواتین پر ظلم ہو رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ انسانیت کی خلاف ورزی کو انڈین سپریم کورٹ نے سپورٹ کیا، یہ سب انڈیا کے قانون و انصاف پر سوال ہے، گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا وہ مودی اور آر ایس ایس کی کورٹ ہے۔