گیس چوری کریک ڈاؤن: مزید 124 گیس کنکشن منقطع، 74 لاکھ سے زائد کے جرمانے

12-12-2023

(لاہور نیوز) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 124 کنکشن منقطع کر دیئے۔

سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن  کیا گیا۔ اس دوران 349 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کر دیئے گئے جبکہ 74 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ سوئی ناردرن گیس  نے لاہور میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر 17 گھریلو کنکشن جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 15 کنکشن منقطع کئے۔ 3 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے اور 5 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ بہاولپور میں کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا گیا، 133 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے اور 1 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ راولپنڈی میں گیس کے غیرقانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئے گئے۔ اسلام آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 3 کنکشن منقطع کئے گئے۔ شیخو پورہ میں غیرقانونی استعمال پر 37 کنکشن منقطع اور 41 انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج ہوئے جبکہ 53 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ ملتان میں ریجنل ٹیم  نے گیس کے غیرقانونی استعمال پر 5 گیس کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ 136 انڈر بلنگ کیسز پروسیس کئے گئے اور 2 لاکھ سے زائد جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ، گیس کے براہ راست استعمال، غیرقانونی کنکشن پر 36 کنکشن منقطع کئے اور 6 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے، مزید 1 ایف آئی آر درج کی گئی۔ مردان میں کارروائی کے دوران ٹیم  نے 30 انڈر بلنگ کیسز پروسیس /اندراج کئے گئے اور 50 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ اس کے علاوہ فیصل آباد میں ریجنل ٹیم  نے کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی استعمال پر 2 کنکشن منقطع کئے ،6 انڈر بلنگ کیسز اندراج کئے گئے اور 50 ہزار کے جرمانے بھی کئے گئے۔ سرگودھا میں ٹیم  نے کارروائی کے دوران کمپریسر کے استعمال پر 3 گیس کنکشن منقطع کئے۔