شہر میں بڑے پیمانے پر واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے کا انکشاف

12-12-2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی دستاویزات کے مطابق ایم سی ایل کے زیر استعمال سینکڑوں واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہیں،لاہور میں مجموعی طور پر 1228 واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود ہیں۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں اربوں روپے لاگت سے لگائے جانیوالے 350 واٹر فلٹریشن پلانٹس ناکارہ ہو  چکےہیں،ناکارہ فلٹریشن پلانٹس کے باعث گندا پانی پینے سے لاہور کے باسی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 185 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،185 واٹر فلٹریشن پلانٹس پر 60 کروڑ 10 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ واٹر سپلائی سکیموں کی مرمت و بحالی کے لیے موجود فنڈز میں سے رقم ادا کرے گا۔