سیف سٹی نے 5 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا

12-12-2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 5 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق سیف سٹی 15 ایمرجنسی پر بچوں کی گمشدگی کی کالز موصول ہوئیں، گمشدہ بچوں کے ملنے کی کالز بھی 15 ایمرجنسی پر موصول ہوئیں۔ اتھارٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر نے تمام کالز کا موازنہ کیا،سیف سٹی ٹیم نے تصدیق کے بعد پولیس کے ذریعے بچوں کو ورثا کے حوالے کروایا،لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع سے گم ہونے والے بچوں کو والدین کے حوالے کیا گیا۔ سیف سٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گم ہونے والی 1 لڑکی اور 4 لڑکوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے  درمیان تھیں،سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سنٹر اب تک 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔