کیا احد رضا میر کا ادھورا خواب آخرکار پورا ہوگیا؟

12-12-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر نے بین الاقوامی پراجیکٹ ’ہیملٹ‘ میں بطور ’ہیملٹ‘ اداکاری کے جوہر دکھانے کو اپنا دیرینہ خواب قرار دے دیا۔

گزشتہ چند برسوں سے احد رضا ہولی وڈ انڈسٹری کے پراجیکٹس میں مصروف رہے، جہاں انہوں نے نیٹ فلیکس کے ’ریذیڈنٹ ایول‘ اور بی بی سی کے ’ورلڈ آن فائر‘ کے دوسرے سیزن جیسے بین الاقوامی پروجیکٹس میں کردار نبھائے۔ ٹورنٹو لائیو کو انٹرویو دیتے ہوئے احد رضا نے بتایا کہ ہر اداکار کم از کم ایک بار اس کردار کو نبھانے کا خواب دیکھتا ہے، اس لیے دوسرا موقع ملنا واقعی حیرت انگیز ہے، تاہم میں نے تین سال تک اس پراجیکٹ کی تاخیر کی توقع نہیں کی تھی۔ ابتدائی طور پر ’ہیملٹ‘ ڈراما اکتوبر 2020 ء میں دکھایا جانا تھا لیکن کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ احد رضا میر کا کردار ’ہیملٹ‘ کا تھا۔ ہیملٹ ڈنمارک کا ایسا شہزادہ ہے جو اپنے والد کے قاتل (چچا کلوڈیو) سے انتقام کی خواہش رکھتا ہے۔ ہیملٹ انگریزی ادب کے عظیم مصنف ولیم شیکسپیئر کے لکھے ہوئے مقبول ترین ناول ’ہیملٹ، اے گھوسٹ سٹوری‘ کی ڈرامائی شکل ہے۔ دوران انٹرویو احد کا کہنا تھا کہ میں نے 2021 ء میں نیٹ فلیکس کے ساتھ ’ریذیڈنٹ ایول‘ میں کام کیا اور پھر 2022ء میں بی بی سی کے ساتھ ورلڈ آن فائر میں کام کیا۔