آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

12-12-2023

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کی درخواستوں پر ایکشن لیتے ہوئے ریلیف کے بارے میں احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ، ذمہ داران خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کے مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرکے ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بلاتاخیر ازالہ اولین ترجیح ہے، بروقت اقدامات میں تیزی لائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے شہریوں کے مسائل پر متعلقہ سپروائزری افسران سے رپورٹس طلب کرلیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوز کو اپنی نگرانی میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ کھلی کچہری میں آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی پیش کردہ درخواستیں بھی سنیں۔ آئی جی پنجاب نے ملازمین کی درخواستوں پر ایڈمن، ڈسپلن اور ویلفیئر برانچ کو میرٹ کے مطابق ملازمین کو ریلیف حکم دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ ویلفیئر سے متعلقہ درخواستوں کو مکمل دستاویزات کے ساتھ سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں ، شہریوں اور ملازمین کے ریلیف کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری منعقد کی جارہی ہے۔